07 April 2007

گوگل ایڈورڈز اردو

adw.jpg
اب گوگل ایڈسینس پر اردو اشتہارات بھی دکھائے جا سکیں گے ۔ گوگل نے اپنی سروسAdwords کو اردو زبان میں متعارف کرایا ہے ۔ وہ اردو ویب سائیٹیں جو یونیکوڈ سٹینڈرڈ میں مواد فراہم کرتی ہیں ان پر اب Google Adsense کے اردو اشتہارات دکھائے جا سکتے ہیں ۔
مزید معلومات کے لیے دیکھیے
گوگل ایڈورڈز اردو

لیکن اس ضمن میں ایک مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ آپ ایڈسینس پر اکاؤنٹ بناتے وقت اردو زبان کو منتخب نہیں کر سکتے ۔ یعنی آپ اردو ویب سائیٹ کے لیے ایڈسینس کا اکاؤنٹ نہیں بنا سکتے مگر
اس پر اردو اشتہار ضرور چلا سکتے ہیں ۔

1 comment:

میرا پاکستان said...

یہ تو بہت اچہھ خبر ہے اس طرح اب ہم بھی گوگل سے کمائی کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔